چین کی ہوانگ یان ڈاؤ سے ملحقہ سمندری حدود میں چائنہ کوسٹ گارڈ(سی سی جی) کا جہاز سی فانگ گشت کر رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)فلپائن کے 4 بحری جہازوں نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب چینی بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر چائنہ کوسٹ گارڈ(سی سی جی) نے صورتحال پر قابو پانے کے لئے قانونی اقدام کیا۔
سی سی جی کے ترجمان لیو ڈی جُن نے کہا کہ فلپائن کے 4 کوسٹ گارڈز اور سرکاری جہازوں نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب چین کی بحری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔فلپائن کے جہاز خطرناک انداز میں چینی قانون نافذ کرنے والی گشتی کشتیوں کی جانب بڑھے۔
