ہیڈ لائن:
چین کا تیار کردہ 7500 مکعب میٹر مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ لے جانے والے بحری جہاز ناروے کی کمپنی کے حوالے کر دیا
جھلکیاں:
چینی کمپنی کا تیار کردہ 7500 مکعب میٹر مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ لے جانے والے بحری جہاز ناروے کی کمپنی کے حوالے کر دیا۔آئیے اس حوالے سے ویڈیو میں تفصیل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ ناردرن پائینئرکے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
7500 مکعب میٹر مائع کاربن ڈائی آکسائیڈ (ایل سی او 2) کی ترسیل کے لئے تیارکردہ بحری جہاز، شمالی پائینئر کو چین کی بحری جہاز بنانے والی کمپنی نے ڈیزائن اور تیارکیا تھا۔ اسے جمعہ کے روز چین کے شمال مشرقی ساحلی شہر دالیان میں ناروے کی کمپنی کے حوالے کیا گیا۔ یہ واقعہ چین کی شپ بلڈنگ انڈسٹری میں ایک اہم پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔
اسے چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی، دالیان شپ بلڈنگ انڈسٹری کمپنی لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے۔ یہ جہاز ناروے کی ناردرن لائٹس کی جانب سے کمیشن کیا گیا ۔ یہ یورپ کے کاربن کیپچر اینڈ سٹوریج پروگرام میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اس کیریئر کی لمبائی 130 میٹر اور چوڑائی 21.2 میٹر ہے۔ اس کے ڈیزائن کی خصوصیات اسے منفی 35 ڈگری تک کے درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے قابل بناتی ہیں۔ یہ ایل سی او 2 کی ساڑھے 7 ہزار کیوبک میٹر تک منتقلی کر سکتا ہے۔
ترسیل کے بعد یہ یورپی صنعتوں سے خارج ہونے والی سی او ٹو ، کو ناروے کے مغربی ساحل پرموجود رسیونگ ٹرمینل تک منتقل کرے گا۔ وہاں کاربن کی پراسیسنگ ہو گی اور اسے مستقل ذخیرہ کرنے کے لئے سمندر کی تہہ سے 2600 میٹرنیچے داخل کیا جائے گا۔
کاربن ڈائی آکسائیڈ کو کنٹرول اور ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ٹیکنالوجی کا کاربن نیوٹرلٹی کےعالمی اہداف کے حصول میں ایک اہم کردار ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ناردرن پائینئر کی ترسیل تکنیکی مشکلات پر قابو پانے کی چینی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ صلاحیت دراصل ایل سی او 2 شپ کی بہترڈیزائننگ، جدید کارگو ٹینک مواد کی جانچ اور مائع کارگو سسٹمز کی ترقی میں حائل تکنیکی مشکلات پر قابو پانے کی اہلیت کا اظہار ہے۔ یہ کامیابی چین کے عالمی سطح پر پائیدار ٹیکنالوجیز کی حمایت کرنے کے عزم کو مزید اجاگر کرتی ہے۔
دالیان، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link