اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسماحولیاتی تحفظ کے لئے شیامن شہرکی کوششیں دیگر شہروں کے لئے مثال...

ماحولیاتی تحفظ کے لئے شیامن شہرکی کوششیں دیگر شہروں کے لئے مثال ہیں: غیر ملکی مہمانوں کی رائے

ہیڈ لائن:

ماحولیاتی تحفظ کے لئے شیامن  شہرکی کوششیں دیگر شہروں کے لئے مثال ہیں: غیر ملکی مہمانوں کی رائے

جھلکیاں:

 چین کے شہر شیامن میں ماحولیاتی تحفظ کی کوششیں دیگر شہروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال بن گئی ہیں۔ اس بات کا اظہار چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں منعقدہ ایک پروگرام کے شرکا نے کیا۔ آئیے اس ویڈیو میں تفصیل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ تقریب کے مختلف مناظر

2۔ شیامن میں دورے کے مختلف مناظر

3۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فرانکوئس ڈلگر، فرانسیسی سوشل میڈیاماہر

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اوی  سچیل، شیامن میں مقیم جرمن ماہر

5۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): زچیرے جی لنڈکوئسٹ، ماہر، سی آئی سی جی مرکز برائےیورپ و افریقہ

تفصیلی خبر:

” چین اور دنیا کے درمیان مکالمہ: شیامن میں کہانیاں سنانے کا پروگرام ” بدھ کو چین کے مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامن میں ختم ہو گیا۔

اس 3 روزہ تقریب کے دوران 10 سے زائد ممالک کے ماہرین اور میڈیا سے وابستہ شخصیات نے شیامن کے مشہور مقامات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد ماحول دوست تعمیرات کے حوالے سے مقامی  سطح پر کی جانے والی کوششوں سے متعلق معلومات حاصل کرنا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی):فرانکوئس ڈلگر، فرانسیسی سوشل میڈیاماہر

”ماحولیات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے حوالے سےمیں نے ان چند دنوں میں شیامن کی سچی لگن کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہم نے بہت ساری چیزیں دیکھی ہیں۔ ان میں مینگروو پارک (ساحلی جنگل کا پارک)، استعمال شدہ پانی کو صاف کر کے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا عمل، اور  ‘جی مے نیو سٹی’  کا جدید شہری منصوبہ شامل ہیں۔ یہ سب کچھ حیران کن انداز میں قدرتی ماحول کا حصہ بنایا گیا تھا۔ یہ بہت خوبصورت ہے۔ میرے خیال میں یہ اس لئے بھی بہت اہم ہے کیونکہ یہاں ماحولیاتی اور معاشی نظام ایک دوسرے سے مکمل ہم آہنگ دکھائی دیتے ہیں۔ یہ واقعی چین کے دیگرشہروں کے لئے ایک مثال ہے۔ اس کے علاوہ یہ پوری دنیا کے لئے بھی ایک نمونہ ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی):اوی  سچیل، شیامن میں مقیم جرمن ماہر

"میرے خیال  میں شیامن شہر کی مستقبل کے حوالے سے  فیصلہ سازی شاندار ہے۔ انہوں نے مینگروو پارکس، پلوں، اور پہاڑوں اور سمندر کے راستوں پر ہائیکنگ کے انتظامات کے ذریعے جو ترقی کی وہ بھی قابلِ تعریف ہے۔ یہ تمام چیزیں نہ صرف معاشرے کی خوشحالی میں حصہ ڈالتی ہیں بلکہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اہم ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ فطری امر ہے کہ شیامن، صرف ملک کے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے دیگر شہروں کے لئے بھی ایک مثال بن گیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): زچرے جی لنڈکوئسٹ، ماہر، سی آئی سی جی مرکز برائے یورپ و افریقہ

” میں نے شیامن  کے دورہ  میں یہاں کے خوبصورت ماحول ، جدید ترقی اور یہاں رہنے والوں کی خوشحال زندگی کو محسوس کیا ہے۔اس مشاہداتی دورے سے مجھے اس شہر کوخصوصیت اور تفصیل سے سیکھنے کا موقع ملا ہے جو  میرے لیے بہت متاثر کن تھا۔ سمندر کے کنارے ایک ساحلی شہر ہوتے ہوئے یہاں پانی کے تحفظ پر بہت اچھا کام ہوا ہے۔ یقیناً یہ ایسی چیز ہے جس سے باقی دنیا کو بھی استفادہ کرنا چاہئے۔ خاص طور پر وہ ممالک یا شہر جو سمندر کے قریب واقع ہیں مینگروو جنگلات سے لے کر جھیلوں کے تحفظ تک بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ ”

شیامن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!