شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا چین کے دار الحکومت بیجنگ میں سہ فریقی تعاون سیکریٹریٹ کے سیکریٹری جنرل لی ہی سوپ سے ملاقات کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی کے صدر فو ہوا نے سہ فریقی تعاون سیکریٹریٹ کے سیکرٹری جنرل لی ہی سوپ سے ملاقات کی ہے۔
دونوں فریقین نے منگل کے روز کہا کہ لوگوں کے درمیان تبادلے شمال مشرقی ایشیا میں تبادلوں اور تعاون کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نیوز رپورٹنگ اور متعلقہ شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔ چین، جاپان اور کوریا کے درمیان سہ فریقی تعاون کی کہانیاں مشترکہ طور پر بیان کریں گے اور تینوں ممالک کے عوام اور مقامی سطح اور بالخصوص نوجوان نسلوں کے درمیان دوستی کو گہرا کرنے میں مدد دیں گے۔
