پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلسعودی عرب میں صحرائیت سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں چائنہ...

سعودی عرب میں صحرائیت سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں چائنہ پویلین کا افتتاح

سعودی عرب کے ریاض میں اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد صحرائیت (یو این سی سی ڈی) کے فریقین کی  16 ویں کانفرنس (کوپ 16) میں لوگ چائنہ پویلین کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ریاض (شِنہوا) اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد صحرائیت (یو این سی سی ڈی) کے فریقین کی 16 ویں کانفرنس (کوپ 16) میں چائنہ پویلین کا باضابطہ افتتاح  ہو گیا جس میں صحرائیت کا مقابلہ کرنے میں چین کی دہائیوں پر محیط کوششیں اور کامیابیاں پیش کی گئی ہیں۔

چائنہ پویلین 600 مربع میٹر سے زائد رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور تقریب کا دوسرا سب سے بڑا قومی پویلین ہے۔ پویلین کا موضوع  ” صدیوں پر محیط ماحول دوست عظیم دیوار ، چین کی فعال بحالی ” ہے۔ اس میں بطور خاص تھری۔ نارتھ شیلٹر فاریسٹ پروگرام کی مدد سے صحرائیت کے خلاف قوم کی جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے،  یہ ایک اہم قومی لائحہ عمل ہے جس کا مقصد زمین سے صحرا ئیت کے پھیلاؤ کا خاتمہ ہے۔

افتتاحی تقریب میں یو این سی سی ڈی کی ڈپٹی ایگزیکٹو سیکرٹری اینڈریا میزا موریلو نے عالمی سطح پر صحرائیت پر قابو پانے میں چین کے اہم کردار کو سراہا ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صحرا ئیت کے خلاف جدوجہد کرنے والے چینی عوام کی مختلف نسلوں کی جدو جہد اور اس عمل میں چین کی قیادت سے متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مئوثر پالیسیوں ، معاشرے اور مقامی حکومت کی شمولیت کے ساتھ ساتھ اختراع اور ٹیکنالوجی بھی چین کی کامیابی میں اہم عناصر ہیں۔

چینی وفد کے سربراہ اور قومی جنگلات اور سبزہ زار انتظامیہ کے منتظم گوان ژی او نے کہا کہ کنونشن میں شامل ہونے کے بعد گزشتہ  30 برس کے دوران چین نے اپنی ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے نبھایا ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شامل ممالک کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں صحرائیت کے کنٹرول میں فعال انداز میں حصہ لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چین ٹیکنالوجی اور تجربات کا تبادلہ جاری رکھے گا اور زمینی انحطاط کے خاتمے سے متعلق عالمی ہدف 2030 کے حصول اور جی 20 کے عالمی زمینی اقدام میں پیشرفت کے لئے دانشمندی اور استحکام میں کردار ادا کرے گا۔

سعودی عرب میں چینی سفیر چھانگ ہوا نے اپنے خطاب میں چین اور سعودی عرب کے درمیان صحرائیت سے نمٹنے اورخاص طور پر سعودی عرب کے سعودی اور مشرق وسطیٰ ماحول دوست اقدامات کے ساتھ ساتھ خطے میں قابل تجدید توانائی کے فروغ میں بڑھتے ہوئے تعاون پر روشنی ڈالی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!