چین کے دارالحکومت بیجنگ میں بیجنگ سکول برائے نابینا افراد کے طلبا اپنے خاندان کے ارکان اور رضاکاروں کے ساتھ پیلس عجائب گھر کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے رواں سال نومبر کے آخر تک تقریباً11 لاکھ 80 ہزار معذور افرادکے خاندانوں کو اپنے گھروں کو رکاوٹ کے بغیرسہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے تزئین و آرائش میں مدد فراہم کی ہے۔
چین کے معذور افراد کی فیڈریشن کے مطابق اس تزئین و آرائش میں معذور افراد کے گھروں کو معاون آلات اور سمارٹ سیفٹی نظاموں سے آراستہ کیا گیا ہے۔اس سے ان کی نقل و حرکت میں بہتری آئی ہے اور زیادہ محفوظ باتھ روم اور کچن کو یقینی بنایا گیا ہے۔
2021 سے 2023 تک چین نے تقریباً 12 لاکھ 40 ہزار معذور بچوں کو بحالی کی خدمات حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک 4 لاکھ 43 ہزار بچوں کو مدد فراہم کی گئی جس میں تمام ضرورت مند بچے شامل ہیں۔
2023 کے آخر تک چین نے 12 ہزار 463 بحالی مراکز قائم کیے ہیں جن میں 3 لاکھ 60 ہزار عملہ کے ارکان کو روزگار دیتے ہوئےبحالی کے ماہرین کے لیے معیاری تربیت کے ذریعے خدمات کے معیار میں نمایاں بہتری لائی گئی ہے۔
منگل کو معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر چین اور دنیا بھر میں معذور افراد کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جاری کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔
