ایک لانگ مارچ۔2 سی کیر ئیر راکٹ سیٹلائٹس کا ایک گروپ لے کر خلا کی جانب روانہ ہورہا ہے۔ (شِنہوا)
شی چھانگ (شِنہوا) چین نے مواصلاتی ٹیکنالوجی کے لئے ایک نیا آزمائشی سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔
جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک لانگ مارچ۔ 3 بی کیریئر راکٹ نے منگل کی دوپہر 1 بجکر 56 منٹ (بیجنگ وقت) پر سیٹلائٹ کے ہمراہ اڑان بھری اور طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔
سیٹلائٹ کو سیٹلائٹ کمیونیکیشن، ریڈیو اور ٹیلی ویژن، ڈیٹا کی ترسیل اور دیگر خدمات میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ متعلقہ ٹیکنالوجی کی آزمائش بھی کرے گا۔
یہ لانگ مارچ سیریز کے کیریئر راکٹس کا 549 واں مشن تھا۔
