پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی وزارت دفاع کی تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی مذمت

چینی وزارت دفاع کی تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت کی مذمت

چین کے دفاعی ترجمان نے تائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی حالیہ فروخت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘ہمیشہ بدنام’ اقدام قرار دیا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے تائیوان کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی حالیہ فروخت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ‘ہمیشہ بدنام’ اقدام قرار دیا ہے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے کہا کہ ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے امریکہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور نام نہاد "امن کے تحفظ اور استحکام کو فروغ دینے” کے نام پر امن کو نقصان پہنچاتا ہے، جو طویل عرصے سے بین الاقوامی برادری پر واضح ہے۔

ووچھیان نے یہ بات امریکہ کی جانب سے تائیوان کو 38 لاکھ  50ہزار ڈالر کے اسلحے کی فروخت کی منظوری کے اعلان سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام ایک چین کے اصول اور 3 چین۔ امریکہ اصولوں کے مشترکہ اعلامیے کی شدید خلاف ورزی ہے۔ چین کی خودمختاری اور سلامتی کے مفادات کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ چین۔ امریکہ تعلقات اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس اقدام پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

انہوں نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کی جانب سے تائیوان کے ہم وطنوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کی قیمت پر امریکی حمایت اور طاقت کے ذریعے آزادی حاصل کرنے کی کوششوں کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ان کی اپنی موت کا سبب بنے گا۔

انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ "تائیوان کی آزادی” کی حمایت نہ کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے اور تائیوان کو کسی بھی طرح سے مسلح کرنا بند کرے۔

ترجمان نے کہا کہ چینی پیپلز لبریشن آرمی اپنی فوجی تربیت اور جنگی تیاریوں کو مضبوط بنانا جاری رکھے گی اور ‘تائیوان کی آزادی’ اور بیرونی مداخلت کی کسی بھی علیحدگی پسند کوشش کو سختی سے ناکام بنائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!