اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکبیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ملکوں میں معاشی ترقی کو فروغ دے...

بیلٹ اینڈ روڈ شراکت دار ملکوں میں معاشی ترقی کو فروغ دے رہا ہے،مصری ماہر

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں محنت کش چین اور سری لنکا کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے تحت کولمبو پورٹ سٹی کے تعمیراتی مقام پر کام کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

قاہرہ(شِنہوا)چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) شریک ملکوں میں معاشی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

سیاسی معیشت،شماریات اور قانون سازی کی مصری تنظیم کے رکن ولید گبالہ نے کہا کہ یہ اقدام عالمی ترقی پروان چڑھانے کا اہم نمونہ ہے جو بنیادی شہری سہولیات پر تبدیلی کے اثرات اجاگر کرتا ہے۔

ولید گبالہ نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 2013 میں شروع کئے گئے بی آر آئی منصوبے کا مقصد شراکت داروں کے لئے بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے عالمی معیشت کے نئے راستے قائم کرنا ہے۔

گبالہ نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے وسیع اور کم لاگت کے تبادلے کے فروغ کے ذریعے بین الاقوامی تجارت کے فروغ پر کام کیا جا رہا ہے۔روز گار کے مزید مواقع پیدا کرنے والی صنعتوں کی ترقی کی معاونت بھی کی جا رہی ہے۔

گبالہ نے اس اقدام کی وسیع رسائی کو بھی اجاگر کیا جس کے تحت 150 سے زائد ممالک اور 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں نے بیجنگ کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے۔

مصری ماہر نے چین کے اس اقدام کے ذریعے مںصفانہ اور باہمی مفید معاشی تعاون کے عزم کی بھی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ چین تمام شراکت داروں پر اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے بجائے اس اقدام کے فوائد سب کے ساتھ تقسیم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی اپنی غیر مسابقتی نوعیت کے باعث نمایاں ہے۔مغرب اپنے ارادوں کے ساتھ افریقہ اور دیگر خطوں میں بنیادی شہری سہولیات میں سرمایہ کاری کے اس جیسے منصوبے نافذ کرنے میں ناکام رہا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پس منظر میں بی آر آئی کو اپنے وسعت کے دائرہ کار، تعاون پر مبنی شعبوں کے تنوع اور عالمی تجارت میں چین کی شفافیت کے تعاقب میں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!