اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتنزانیہ کے وزیر اعظم کی باہمی تعلقات کو فروغ دینےپر تنزانیہ- چین...

تنزانیہ کے وزیر اعظم کی باہمی تعلقات کو فروغ دینےپر تنزانیہ- چین ایسوسی ایشن کی تعریف

تنزانیہ کے وزیراعظم قاسم  مجالیوا تنزانیہ کے شہر دارالسلام کی دارالسلام یونیورسٹی میں ہواوے آئی سی ٹی مقابلے کی ایوارڈ تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)

دارالسلام (شِنہوا) تنزانیہ کے وزیراعظم قاسم مجالیوا نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور آ گے بڑ ھانے میں تنزانیہ۔چین فرینڈ شپ پروموشن ایسوسی ایشن کے  کردار کو سراہا ہے۔

تنزانیہ ۔ چین  فرینڈ شپ پروموشن ایسوسی ایشن کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر بندرگاہی شہر دارالسلام میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن نے اپنے کام سے نہ صرف دونوں حکومتوں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو یکجا کیا۔ جب ہم ایسوسی ایشن کے تعلیم ، صحت کی دیکھ بھال یا شہری سہولیات کے حوالے سے مکمل کردہ منصوبے دیکھتے ہیں تو ہمیں زمین پر ان اقدامات کے اثرات نظرآتے ہیں۔

مجالیوا نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے ارکان اور حامیوں کی انتھک کوششوں سے تنزانیہ کے عام شہریوں نے حقیقی اور دیرپا تبدیلی کا تجربہ کیا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان علم ، وسائل اور خیر سگالی کے تبادلے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم مستقبل پر نگاہ ڈالیں تو تنزانیہ ۔ چین شراکت داری مزید مضبوطی کے لئے تیار ہے ۔ پائیدار ترقی، قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی میں کمی کے لئے ہمارا مشترکہ عزم ہمارے تعاون کے اگلے باب کو آگے بڑھائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!