چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ایک سیاحتی رضاکار تائی ہانگ فائر ڈریگن ڈانس میں حصہ لینے والے غیر ملکیوں کے لئے ترجمہ کر رہی ہے۔(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ کے رہائشی مارکو کووک جب مالیاتی ماہر کے طور طویل کام کے بعد اپنا لباس اتارتا ہے تو خوشی سے ایک اور شناخت اپنا لیتا ہے جو دنیا بھر سے آئے مہمانوں کی میزبانی ہے۔
ہانک کانگ سیاحتی بورڈ کی جانب سے شروع کئے گئے’’ہانگ کانگ پالز‘‘ پروگرام میں رضاکار کے طور پر مارکو کووک صرف مقامی لوگوں کو معلوم پوشیدہ چیزوں سے مہمانوں کو متعارف کرانے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔
ہانک کانگ سیاحتی بورڈ(ایچ کے ٹی بی) کی جانب سے 2009 میں شروع کئے گئے ’’ہانگ کانگ پالز‘ پروگرام میں مختلف متنوع پس منظر رکھنے والے 100 سے زائد افراد شامل ہیں جو اپنے محبوب شہر کے لئے مشترکہ جذبے کے ذریعے متحد ہیں۔ اس پروگرام میں پرجوش شہریوں کو بھرتی کیا گیا ہے۔یہ افراد یقینی بناتے ہیں کہ ہر مہمان کو شہر کی مخصوص گرمجوشی اور رغبت کا احساس ہو۔
ایچ کے ٹی بی میں مہمانوں کی خدمات کے ڈائریکٹر بکی چھینگ نے بتایا کہ گزشتہ 14 سال میں ہمارے رضاکاروں نے تقریباً 70 ہزار گھنٹے خدمات پیش کیں۔چھینگ نے گزشتہ 2 دہائیوں سے رضاکار ٹیم میں فروغ پاتے اضافے اور ہانگ کانگ کی سیاحت کی صنعت میں تبدیلی کا مشاہدہ کیا ہے۔
مالی سال 2023-24 میں رضاکاروں نے ایچ کے بی ٹی کی مہمانوں کو خدمات فراہم کرنے والی ٹیم کے ہمراہ 20 لاکھ سیاحوں کو سفری مشورے فراہم کئے اور 23 لاکھ سے زائد سوالات کے جواب دئیے۔
پروگرام میں بے تحاشہ درخواستوں کے ساتھ ہانگ کانگ کی سیاحت کی صنعت مسلسل پروان چڑھ رہی ہے۔
