اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینافریقی ممالک کی جانب پسماندہ ملکوں کے لئے ٹیکس سے پاک چینی...

افریقی ممالک کی جانب پسماندہ ملکوں کے لئے ٹیکس سے پاک چینی اقدام کی تعریف

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 7ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای)میں جاپان کی غیرملکی تجارتی تنظیم (جی ای ٹی آر او)کے قائم کردہ جانوروں کی مصنوعات کے بوتھ کامنظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اتوار کے روز سے سفارتی تعلقات رکھنے والے تمام پسماندہ ممالک کو تمام اشیا پر صفر ٹیکس کی سہولت دے گا۔ چین یہ اہم قدم اٹھانے والا پہلا بڑا ترقی پذیر ملک اور پہلی بڑی معیشت ہے۔

زمبابوے کی حکمران جماعت زمبابوے افریقی نیشنل یونین پیٹریاٹک فرنٹ (زانو پی ایف) کے پولٹ بیورو کے رکن اور زانو پی ایف کے سیکرٹری برائے اطلاعات و تشہیر کرسٹوفر متسوانگوا نے شِنہوا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ یہ چین کی منڈی کو مزید وسعت دینے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے اور چین افریقہ تجارت کو فروغ دے گا۔

کرسٹوفر متسوانگوا نے کہا کہ چینی صارفین افریقی زرعی مصنوعات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں، زمبابوے کے سنگترے اور دیگر زرعی مصنوعات چینی مارکیٹ میں اپنا راستہ بنا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں تل اور دیگر زرعی مصنوعات بھی چینی منڈی میں اپنی جگہ بنا سکیں گی۔

ملاگاسی بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ربینجا کلاڈیو نے کہا کہ چین کے صفر ٹیکس اقدام سے فائدہ اٹھانے والوں میں مڈغاسکر کی مصنوعات شامل ہیں۔

چائنہ افریقہ انسٹی ٹیوٹ کے محقق یانگ باؤرونگ نے کہا کہ ٹیرف میں چھوٹ کے علاوہ  چین تجارت کو فروغ دینے میں افریقہ کی مدد کرنے کے لئے جامع اقدامات پر غور کر رہا ہے۔

گزشتہ ماہ 7 ویں چین بین الاقوامی درآمدی نمائش  کے دوران چین نے افریقہ سے خصوصی زرعی مصنوعات کی نمائش پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کم ترقی یافتہ  37 ممالک کے نمائش کنندگان کو 120 سے زائد مفت بوتھ فراہم کئے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ 100 فیصد اشیاء کے لئے ٹیکس سے استثنیٰ کے اقدام کا مقصد تجارت کے ذریعے ترقی کو فروغ دینا ہے جو عالمی جنوب میں اقتصادی تعاون کے لئے ایک طاقتور محرک کے طور پر کام کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!