آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سٹیفنز پلاٹز سکوائر میں کرسمس بازارکا منظر۔(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو سے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا کو منسلک کرنے والے براہ راست فضائی روٹ کا آغاز کیا گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق چھنگ دو تیان فو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اتوار کی علی الصبح 2 بج کر 49 منٹ پر پرواز روانہ ہوئی جو 10 گھنٹے 20 منٹ کی مسافت کے بعد مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے ویانا پہنچی۔
یہ روٹ ہائی نان ایئرلائنز چلا رہی ہے جس کی ہر منگل،جمعرات اور اتوار کو پرواز ہوا کرے گی۔واپسی کی پرواز ویانا سے مقامی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی جو 9 گھنٹے اور 40 منٹ کے بعد اگلے دن صبح 5 بج کر 10 منٹ پر چھنگ دو اترے گی۔
چھنگ دو موسیقی،فن،ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں ویانا کے ساتھ شراکت داری کر رہا ہے۔ہائی نان کی مارکیٹنگ کمیٹی کے عہدیدار ژانگ نائی فو نے امید ظاہر کی کہ نئےفضائی روٹ سے چھنگ دو اور ویانا کے درمیان تبادلوں میں اضافہ ہوگا۔
