اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسنکیانگ میں چین-پاکستان سرحدی بندرگاہ سارا سال فعال رہے گی

سنکیانگ میں چین-پاکستان سرحدی بندرگاہ سارا سال فعال رہے گی

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے شہر کاشغر میں واقع درہ خنجراب پر سرحدی نگرانی پر مامور پولیس افسران گاڑی کی تلاشی لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

ارمچی(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں چین-پاکستان سرحد پر واقع درہ خنجراب کا زمینی بندرگاہ پورا سال فعال رہے گی۔

سطح سمندر سے تقریباً 5 ہزار میٹر بلند درہ خنجراب چین اور پاکستان کے درمیان بڑا تجارتی مرکز اور جنوبی ایشیا اور یورپ کی اہم راہداری ہے۔

انتہائی بلندی اور سخت موسمی حالات کے باعث درہ خنجراب اس سے پہلے اپریل سے نومبر تک کھلا رہتا تھا جبکہ دسمبر سے مارچ تک بند رہتا تھا۔اس کی فعالیت کا دورانیہ بڑھنے سے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی اور تجارتی تعاون میں اضافے کے ساتھ ساتھ عوامی تبادلوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

اس سال یکم اپریل کو مسافروں کی کسٹمز کلیئرنس کے دوبارہ آغاز سے درہ خنجراب پر اندرون ملک اور بیرون ملک جانے والے 50 ہزار سے زائد مسافر ریکارڈ کئے گئے۔

خنجراب کسٹمز حکام کے مطابق اکتوبر کے اختتام تک درہ خنجراب سے ملک کے اندر اور باہر جانے والی گاڑیوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی۔درآمدی اور برآمدی سامان کا حجم 40 ہزار 900 ٹن تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 42.6 فیصد اور 72.7 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!