ہیڈ لائن:
کوریا کی جنگ میں جانیں قربان کرنے والے 43 چینی رضاکاروں کی باقیات کی تدفین
جھلکیاں:
چین کے شہر شین یانگ میں چائنیز پیپلز والنٹیئر آرمی کے 43 جوانوں کی باقیات کو سپرد خاک کیا گیا ہے ۔ ان سپاہیوں نے کوریا کی جنگ میں جانیں قربان کی تھیں۔ آئیے اس ویڈیو میں اس حوالے سے تفصیل جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ شین یانگ میں چائنیز پیپلز والنٹیئر (سی پی وی) کے 43 سپاہیوں کی تدفین کے مناظر
تفصیلی خبر:
سال 1950 سے 1953 کے درمیان امریکی جارحیت اور کوریا کی مدد کے لئے لڑی جانے والی مزاحمتی جنگ میں جانوں کی قربانیاں پیش کرنے والے 43 سپاہیوں کی باقیات کو جمعہ کے روز شین یانگ میں سپرد خاک کر دیا گیاہے۔
سپاہیوں کی باقیات اور ذاتی سامان کو ایک روز قبل جمہوریہ کوریا سے چین واپس لایا گیا تھا۔
یہ چائنیز پیپلز والنٹیئر (سی پی وی) کے سپاہیوں کی باقیات کی 11ویں کھیپ ہے جو وطن واپس لائی گئی ہے۔ سال 2014 سے اب تک چین اور جمہوریہ کوریا نے سی پی وی کے 981 سپاہیوں کی باقیات اور ذاتی سامان کی حوالگی کا عمل مکمل کر لیا ہے۔
شن یانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link