ہیڈ لائن:
‘عالمی سپلائی چین’ میں چین کا کردار اہمیت کا حامل ہے، کاروباری ماہرین کی رائے
جھلکیاں:
دنیا بھر سے کاروباری ماہرین بیجنگ میں منعقدہ ‘سپلائی چین ایکسپو’ کی افتتاحی تقریب میں جمع ہوئے۔ اس موقع پر کاروباری ماہرین نے عالمی سپلائی چین میں چینی کردار کو سراہا ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ بیجنگ میں ‘سپلائی چین نمائش ‘کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوناتھن پیڈیسن، بورڈ ممبر، کنور بریمز ایشیا پیسفک
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مینوئل سی منینڈز تھری، چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایم سی ایم گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جان میکلن اوبے، چیئرمین، چائنہ برٹن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر
5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): سباسٹین ووڈ، چیئرمین، چائنہ افیئرز ود شرڈرز
تفصیلی خبر:
دنیا بھر سے کاروباری ماہرین منگل کے روز بیجنگ میں منعقدہ ‘سپلائی چین ایکسپو’ کی افتتاحی تقریب میں جمع ہوئے ہیں۔ اس موقع پر عالمی سپلائی چین میں چین کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): جوناتھن پیڈیسن، بورڈ ممبر، کنور بریمز ایشیا پیسفک
”ہمارے پاس چین میں سب سپلائرز کی ایک بہت مضبوط بنیاد موجود ہے جو ہماری مدد کرتی ہے۔ اس کی مدد سے ہم منڈی کی طلب کے مطابق تیز رفتار فراہمی کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اگر چین میں یہ سپلائی چین نہ ہوتی تو ہم ان مصنوعات کو منڈی تک پہنچانے کے قابل نہ ہوتے۔
ہم چین کے سب سپلائرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں ۔ وہ ہمیں خام مال، برقی اشیا، کنیکٹرز یا دوسرے پرزے فراہم کرتے ہیں اور پھر ہم انہیں اکٹھا کرتے ہیں۔ ہمارے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ چین میں ایک قابل اعتماد اور مضبوط سپلائی چین موجود ہو تاکہ ہم منڈی کی ضرورت کے مطابق مصنوعات تیار کر سکیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مینوئل سی منینڈز تھری، چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر، ایم سی ایم گروپ ہولڈنگز لمیٹڈ
”میرے خیال میں چین میں جو صنعتیں ہیں وہ ہمیشہ سے بہت تعاون کر رہی ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے مل کر بہت اچھا کام کیا ہے۔ ایسا ہمیشہ باہمی افہام و تفہیم، ایک دوسرے کے احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر ہوتا رہا۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جان میکلن اوبے، چیئرمین، چائنہ برٹن بزنس ڈویلپمنٹ سنٹر
”اگر چین نہ ہوتا تو دنیا کے زیادہ تر حصے کو درکار مصنوعات میسر نا آتیں۔چین ناصرف اپنی معیشت کو ترقی دے رہا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے کام کرنے کی طرز اور اقدامات کو بھی فروغ دے رہا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): سباسٹین ووڈ، چیئرمین، چائنہ افیئرز ود شرڈرز
”ہمارے پاس بہت سی برطانوی کمپنیاں ہیں جو چین میں بڑی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ان کمپنیوں میں سے کچھ کی سپلائی چین کا ایک بڑا حصہ چین میں ہے۔چین ایک اہم ابھرتی ہوئی منڈی ہے۔ عالمی سرمایہ کار چین کی منڈیوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔”
بیجنگ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link