اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کیس،جسٹس امین، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے...

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کیس،جسٹس امین، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین اورجسٹس مندوخیل نے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ تعیناتی کیس سننے سے معذرت کرلی جس پر آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔پیر کو سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ کے روبرو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کیس پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کر چیف جسٹس کی تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کمیشن کے 2ججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے،

درخواست میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے میںاور جسٹس امین الدین جوڈیشل کمیشن کے ممبر ہیں۔ جسٹس امین الدین اورجسٹس مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!