اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسلیانگ ژو کے 500 سال قدیم آثارسے آگاہی کا عالمی تہذیبوں کو...

لیانگ ژو کے 500 سال قدیم آثارسے آگاہی کا عالمی تہذیبوں کو قریب لانے میں اہم کردار

ہیڈ لائن:

لیانگ ژو کے 500 سال قدیم آثارسے آگاہی کا  عالمی تہذیبوں  کو قریب لانے میں اہم کردار

جھلکیاں:

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ، کے دارالحکومت  ہانگ ژو میں دوسرا لیانگ  ژو فورم پیر سے بدھ تک منعقد ہوا ہے۔ فورم کا مقصد لیانگ ژو کے بڑے ثقافتی وسائل کے استعمال پر غور کرنا تھا۔ توقع ہے کہ لیانگ ژو کے 500 سال قدیم آثارسے آگاہی عالمی تہذیبوں کے مابین تعلقات کومستحکم کرے گی۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔

شوٹنگ ٹائم: 26 نومبر 2024

ڈیٹ لائن: 27 نومبر 2024

دورانیہ: 2 منٹ 24 سیکنڈ

مقام: ہانگ ژو، چین

درجہ بندی: ثقافت

شاٹ لسٹ

1۔ فورم کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سلطانہ ماریہ  ولوموتی، پروفیسرآف آرکیالوجی، ارسطو یونیورسٹی آف تھیسالونیکی، یونان

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جوزف اوریل سنا، پروفیسر، لیسیو کنزرویٹری، سپین

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): روگیلیو  گوئیڈیہ، میکسیکن مصنف

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): پاول گسنار، پروفیسر، فرائیڈرک چوپن یونیورسٹی یونیورسٹی آف میوزک، پولینڈ

تفصیلی خبر:

دوسرا لیانگ  ژو فورم پیر سے بدھ تک چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ، کے دارالحکومت  ہانگ ژو میں منعقد ہوا۔

فورم میں چین اور 60 سے زائد دیگر ممالک اور علاقوں  سے ثقافتی حکام، سفارتکار، دانشور، مصنفین، آثار قدیمہ کے ماہرین اور موسیقار شریک ہوئے۔ فورم کا مقصد لیانگ ژو کے بڑے ثقافتی وسائل کے استعمال پر غور کرنا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سلطانہ-ماریہ ولوموتی، پروفیسرآف آرکیالوجی، ارسطو یونیورسٹی آف تھیسالونیکی، یونان

”محض کتاب پڑھنے کے بجائے میں اس کے بارے میں سیکھ کر اور اصل حقائق کو اپنی آنکھوں سے  دیکھ کر خوش ہوں۔ میں دیکھ رہی ہوں کہ ہزاروں سال پہلے ماحول اور لوگوں کا ایک دوسرے کے ساتھ کیسا تعلق تھا۔ لوگ زمین کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ پھر وہ ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زراعت، چاول کی کاشت میں بہتری لاتے تھے۔ یہاں یہ سب دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جوزف اوریل سنا، پروفیسر، لیسیو کنزرویٹری، سپین

”دنیا بھر میں ہمارے پاس ترقی کے لئے بہت سے مختلف راستے ہوتے ہیں۔ لیکن اب ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ تمام مختلف نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے  ایک ہی سمت میں آگے بڑھ سکیں۔”

لیانگ ژو فورم کے دوران آثار قدیمہ، ادب، موسیقی، اور فنون پر متعدد ذیلی فورمز اور عالمی سیمینارز کا انعقاد ہواہے۔  اس تقریب نے ماہرین اور دانشوروں کو  بین الکلیاتی اور سرحد پار ادبی مکالموں  کو پروان چڑھانے میں معاونت کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): روگیلیو  گوئیڈیہ، میکسیکن مصنف

”انسانی تعلق بہت اہم ہوتا ہے ۔ادب دوسروں سے رابطے کے لئے ایک بہترین زبان کا کردار ادا کرتا ہے۔ اسی وجہ سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ فورم بہت اہم ہے کیونکہ اس میں آثار قدیمہ، تاریخ اور موسیقی کے علاوہ ادب اور ثقافت کو بھی شامل کیا گیا ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): پاول گسنار، پروفیسر، فریڈرک چوپن یونیورسٹی یونیورسٹی آف میوزک، پولینڈ

”یہ میرے لئے درحقیقت ایک غیرمعمولی بات ہے کہ چین کے لوگ اپنی حیران کن اور عظیم تہذیب کی قدر کرتے ہیں۔ یہ بالکل ایک قابل تقلید کام ہے کہ روایات سے سیکھا جائے۔”

لیانگ ژو کے قدیم آثار کو 2019 میں عالمی تاریخی ورثہ کی حیثیت حاصل ہوئی تھی۔ اب تک چین کے سب سے طویل دریائے یانگسی کے نچلے حصے میں لیانگ ژو ثقافت کے350 سے زیادہ آثار قدیمہ دریافت ہو چکے ہیں۔

ہانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!