اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں بڑے منصوبے سے 76.5 ارب مکعب میٹر پانی شمال کی...

چین میں بڑے منصوبے سے 76.5 ارب مکعب میٹر پانی شمال کی سمت منتقل

چین کے شمالی صوبے ہیبے اور بیجنگ  کی سرحد پر جنوب تا شمال پانی کا رخ موڑنے کی وسطی گزرگاہ کے منصوبے کی ایک نہر دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے جنوب تا شمال پانی منتقلی منصوبے کی مشرقی اور وسطی گزرگاہوں سے ملک کے خشک سالی کے شکار شمالی علاقوں کو 76.5 ارب مکعب میٹر پانی منتقل کیا گیا ہے۔

قومی آبی نظام اور منصوبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی سے متعلق ایک فورم میں پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس منصوبے سے 18 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ ہوا ،دونوں گزرگاہوں کے ساتھ 45 بڑے اور درمیانے درجے کے شہروں کو پانی کی فراہمی کو یقینی بنائی گئی۔

ملک کے جنوب تا شمال پانی کی منتقلی منصوبے کو رواں سال 10 برس مکمل ہوئے ہیں ۔حتمی طور پر اس کی مرکزی، مشرقی اور مغربی 3 گزرگاہیں  ہوں گی۔

اس میں مرکزی گزرگاہ سب سے اہم ہے جو چین کے وسطی صوبے ہوبے میں ڈان جیانگ کو ذخیرہ گاہ سے شروع ہوتی ہے اور ہینان اور ہیبے سے گزرتی ہوئی بیجنگ اور تھیان جن پہنچتی ہے۔ مشرقی گزرگاہ مشرقی صوبے جیانگسو سے تھیان جن اور شان ڈونگ کے علاقوں میں پانی منتقل کرتی ہے۔

چائنہ ساؤتھ ٹو نارتھ واٹر ڈا ئیورژن کارپوریشن لمیٹڈ کے چیئرمین وانگ ان نان نے فورم کو بتایا کہ وسطی گزرگاہ فالو اپ منصوبہ ہموار انداز میں آگے بڑھ رہا ہے جبکہ مشرقی گزرگاہ کے لیے فالو اپ منصوبے اور مغربی گزرگاہ پر ابتدائی کام بھی جاری ہے۔

چین کے آبی تحفظ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری رواں سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 10.9 کھرب یوآن (151.66 ارب امریکی ڈالر) کے لگ بھگ رہی جو گزشتہ برس سے 11.7 فیصد زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!