اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندوسری چائنہ سپلائی چین نمائش میں 21 ارب امریکی ڈالر سے زائد...

دوسری چائنہ سپلائی چین نمائش میں 21 ارب امریکی ڈالر سے زائد کے معاہدے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) میں کنٹمپریری ایمپیریکس ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی اے ٹی ایل) کے بوتھ پر شین شنگ پلس بیٹری دیکھی جاسکتی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش میں  210 سے زائد تجارتی اور عارضی معاہدوں پر دستخط ہوئے جن کی مالیت 152 ارب یوآن (تقریباً 21.17 ارب امریکی ڈالر) سے زائد ہے۔

نمائش کی منتظم چائنہ کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے مطابق ہفتہ کے روز ختم ہونےوالی نمائش 5 روز جاری رہی۔اس کے دوران تقریباً 70 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد نمائش کنندگان نے 37 ہزار سے زائد اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم سپلائرز کے ساتھ رابطے قائم کئے۔

سی سی پی آئی ٹی نے نمائش کنندگان اور لوگوں کے درمیان 6 ہزار سے زائد کاروباری ملاقاتوں کا اہتمام کیا جس کےدوران 6 ہزار 700 سے زائد تعاون کے اہداف حاصل ہوئے۔

رواں سال کی نمائش میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی جو پہلی نمائش کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ہے۔

یہ دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہے جو سپلائی چین پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔  اس تقریب نے کثیرالقومی کمپنیوں کی نمایاں توجہ حاصل کی ۔ رواں سال شریک غیرملکی نمائش کنندگان کی تعداد تقریباً ایک تہائی تھی  جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 26 فیصد زائد ہے۔

جی ای ہیلتھ کیئر اور ایس اےپی سمیت بڑے عالمی ادارے پہلے ہی نمائش کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کرچکے ہیں۔

سی سی پی آئی ٹی کے نائب چیئرمین ژانگ شاؤگانگ نے اس بات پر زور دیا کہ نمائش ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے لئے اپنی اختراعات کی نمائش، بامعنی کاروباری مصروفیات اور سپلائی چین تعاون میں استحکام کے لئے خیالات کا تبادلہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!