کمبوڈیا کے صوبے کنڈل میں دریائے می کونگ پر پل کے تعمیراتی مقام کا منظر۔(شِنہوا)
کنڈل،کمبوڈیا(شِنہوا)کمبوڈیا کے دارالحکومت کے جنوب مشرقی علاقے میں دریائے می کونگ پر چین کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے پل کے منصوبے کے زیرآب کام کا آغاز ہوگیا ہے۔
چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن(سی آر بی سی) کی جانب سے 1.6 کلومیٹر طویل کنکریٹ پل کے علاوہ 2.1 کلومیٹر طویل رابطہ سڑک تعمیر کی جائے گی۔تعمیراتی کام 48 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
کمبوڈین وزارت تعمیرات عامہ و آمدورفت کے وزیر سو وکٹر نے کہا کہ یہ پل کمبوڈیا کی بنیادی شہری سہولیات کی ترقی میں فائدہ مند ہوگا جو معاشی ترقی کے فروغ اور علاقائی روابط کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔
سی آر بی سی کے کمبوڈیا دفتر کے ایگزیکٹو جنرل منیجر وو جن ہائی نے کہا کہ یہ منصوبہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت کمبوڈیا-چین تعاون کا ایک اور ثمر ہے۔یہ دونوں ملکوں کے درمیان آہنی دوستی اور شش سمتی تعاون کا نیا ثبوت ہے۔
ووجن ہائی نے کہا کہ سی آر بی سی ماحول دوست ترقی کی حکمت عملی کو فروغ دے گا اور معیار پر مبنی ماحول دوست طرز کا منصوبہ قائم کرے گا۔
یہ پل کنڈل صوبے کے کین سوے اور لویا ایم اضلاع کو منسلک کرتا ہے۔
مقامی افراد تعمیراتی کام کا آغاز ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے لوگوں کاسفربہتر ہوگاجبکہ پیسے اور وقت دونوں کی بچت بھی ہوگی۔
