چینی وزیر خارجہ وانگ یی نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا سے چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین کے جنوب مغربی شہر چھنگ دو میں نیپال کی اپنی ہم منصب آرزو رانا دیوبا سے ملاقات کی ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے تمام محاذوں پر تعاون کو فروغ دینے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پیشرفت کرنے اور ٹرانس ہمالیائی کثیرجہتی رابطے کی تعمیر کو آگے بڑھانے کے لئے مشترکہ کوششیں کی ہیں۔
چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اگلے سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین۔ نیپال تعلقات کو فروغ دینے کے نئے امکانات کو اپنانے کے لئے نیپال کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔
اس موقع پر نیپال کی وزیرخارجہ آرزو رانا دیوبا نے کہا کہ نیپال ایک چین پالیسی پر سختی سے کاربند ہے اور کبھی بھی چین کی مخالفت کرنے اور چینی مفادات کو نقصان پہنچانے والی دوسری قوتوں کو نیپال کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
نیپالی وزیر خارجہ نے کہا کہ نیپال انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے تصور کو سراہتا ہے اور عالمی ترقیاتی اقدامات میں حصہ لینے کا خواہاں ہے۔
