چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کے تھاؤشیان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شہید چینی عوامی رضاکاروں (سی پی وی) کی باقیات پرمشتمل تابوتوں کو لایا جارہے ہیں۔(شِنہوا)
شین یانگ(شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں امریکی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور کوریا کی امداد کی جنگ (1950-1953) کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے 43 چینی عوامی رضاکار (سی پی وی) سپاہیوں کی باقیات کی تدفین کردی گئی۔
شہید سپاہیوں کی باقیات جمعرات کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے وائی 20 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے جمہوریہ کوریا سے چین واپس لائی گئی تھیں۔
تدفین کی تقریب شین یانگ میں سی پی وی شہداء کے قبرستان میں صبح 10 بجے شروع ہوئی۔ قومی ترانہ بجاتے ہی شہدا کے تابوتوں کو دستوں کی سلامی کے ساتھ قبرستان لایا گیا۔
تقریب میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں مرکزی اور مقامی حکام، فوج کے نمائندے اور سی پی وی شہدا کے لواحقین شریک تھے۔
2014کے بعد سے جمہوریہ کوریا میں شہید ہونے والے 981 سی پی وی کی باقیات حوالے کی جاچکی ہیں۔
تقریباً 74 سال قبل سی پی وی نے دریائے یالو کو عبور کیا اور عوامی جمہوریہ کوریا کی فوج اور شہریوں کے شانہ بشانہ لڑے۔ تقریباً 3 سال تک جاری رہنے والی ایک مشکل لڑائی کے بعد سی پی وی نے بالآخر امریکی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور کوریا کی مدد کرنے کی جنگ جیت لی۔ جنگ میں ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد سی پی وی سپاہیوں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link