اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابی سمیٹ رہا ہے،صنعتی ماہر

چین ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابی سمیٹ رہا ہے،صنعتی ماہر

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ٹین سینٹ گلوبل ڈیجیٹل ایکو سسٹم سربراہ اجلاس کے دوران لوگ انٹیل کے بوتھ پر روبوٹ کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

جنیوا(شِنہوا)انتظامی ترقی کے بین الاقوامی ادارے(آئی ایم ڈی) کی جاری کردہ فیوچر ریڈینس انڈیکیٹر رپورٹ نے ظاہر کیا ہے کہ چین اب بھی  اہم صنعتوں میں بڑی کامیابی سمیٹ رہا ہے۔

آئی ایم ڈی سنٹر فار فیوچر ریڈینس کے ڈائریکٹر ہووارڈ یو نے چینی کمپنیوں کی مستقبل کی تیاری کے حوالے سے کہا کہ ٹین سینٹ،شیاؤمی،علی بابا گروپ اور بائیڈو آگے بڑھ رہے ہیں۔

یو نے کہا کہ یہ کمپنیاں خطرے کو متنوع بنا رہی ہیں جس میں اپنی مصنوعات کی اقسام میں اضافے کے ساتھ ساتھ چین سے باہرجغرافیائی وسعت بھی شامل ہے۔حکمت عملی کا یہ امتزاج جیت کا فارمولا ہے۔

یہ رپورٹ دنیا کی بہترین کمپنیوں کی سالانہ درجہ بندی کا دوسرا حصہ ہے جس میں اس مرتبہ فیشن، ادویات سازی اور ٹیکنالوجی کی صنعتوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ اس سال مئی میں جاری ہونے والے پہلے حصے میں دنیا کی بڑی مالیاتی، کار ساز اور پیک شدہ سامان کی 88 کمپنیوں کی درجہ بندی کی گئی۔

مستقبل کی تیاری کے جائزے کے لئے آئی ایم ڈی نے کمپنیوں کی مالی کارکردگی،ترقی اور تخلیقی جدت میں سرمایہ کاری،قیادت اور تنظیمی ترتیب،آپریشنل استعدادکے ساتھ ساتھ مارکیٹ پوزیشن اور مسابقتی رجحان کا جائزہ لیا۔

یو نے کہا ایک کمپنی صرف آسان ترقی کا پیچھا نہیں کرسکتی۔ان دنوں سوچ سمجھ کر توسیع کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کمپنیاں مستقبل کے لئے تیار رہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!