رہنماء پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ پارٹی میں ایسے اختلافات نہیں جس سے پارٹی ٹوٹ جائے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مجھے مشال یوسفزئی کی برطرفی کا علم نہیں ہے،
ا نہیں ہٹانے بارے صوبائی حکومت کا ترجمان ہی بتا سکتا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ چھوٹے موٹے اختلافات تو ہر جگہ پر ہی ہوتے ہیں مگر پی ٹی آئی میں ایسے اختلافات نہیں جس سے پارٹی ٹوٹ جائے۔
