پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانشہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی...

شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ ہفتہ کو وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور سیلاب سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ملائیشین عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعظم نے قدرتی آفت سے نمٹنے کیلئے ملائیشین حکومت کے فوری و موثر اقدامات کو سراہتے ہوئے فوری امدادی سامان بھیجنے کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے پاک، ملائیشیا دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے انہیں مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اعلی سطح کے دوروں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے کئی تجارتی مسائل کو کامیابی سے حل کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف اہم شعبوں میں باہمی تعلقات آگے بڑھانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!