سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت اکتوبر کے دوران 43.2کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کی اشیا اور خدمات کی بین الاقوامی تجارت کی مالیت اکتوبر میں 43کھرب 20 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6 فیصد اضافے کو ظاہر کر تا ہے۔
اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج نے جمعہ کے روز بتایا کہ امریکی ڈالر کے لحاظ سے ملک کی اشیا اور خدمات کی برآمدات اور درآمدات کی مالیت بالترتیب 335 ارب امریکی ڈالرز اور 273.4 ارب ڈالرز رہی جو 61.6 ارب ڈالرز کے سر پلس کو ظاہر کرتا ہے۔
اشیا کی برآمدی مالیت تقریباً21.5 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جبکہ درآمدی مالیت 16.1کھرب یوآن رہی جس کے نتیجے میں 539.1 ارب یوآن کا سر پلس ہوا۔
خدمات کی برآمدات کی مالیت 234.2 ارب یوآن رہی جبکہ خدمات کی درآمدات کی مالیت 335.9 ارب یوآن رہی جس سے 101.7 ارب یوآن کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔
