ابوجا (شِنہوا) شِنہواکی ایک تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پرلوگوں نے چین کی سالوں پر محیط ترقی کو پیش کرنے والی خبروں پر مبنی تصاویر کی تعریف کی ہے۔
شِنہوا کے ابوجا بیورو نے "شِنہوا کا عدسہ، صدی کی تصاویر” کے عنوان سے اس نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ اس میں یادگار تصاویر پیش کی گئیں جن میں چین کی معاشی، سماجی اور ثقافتی ترقی کے اہم سنگ میلوں کو قومی اور اجتماعی یادوں کے ذریعے نمایاں کیا گیا۔
چینی شہریوں سمیت متعدد شر کا ء کے لیے یہ نمائش چین کے ماضی کو سمجھنے کا ایک ذریعہ ثابت ہوئی اور اس نے چین اور نائجیریا کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دیا۔
نیوز ایجنسی آف نائجیریا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او علی محمد علی نے شِنہوا کی چین کی تاریخی تبدیلیوں کو دہائیوں کے دوران دستاویزی طور پر محفوظ کرنے کی فنکارانہ کوشش کو سراہا۔
