اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے دیہی سڑکوں کی ترقی سے متعلق وائٹ پییر جاری کردیا

چین نے دیہی سڑکوں کی ترقی سے متعلق وائٹ پییر جاری کردیا

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر باؤتنگ میں محنت کش ایک سڑک کی تعمیر کررہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے "نئے دور میں چین کی دیہی سڑکوں” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کر دیا ہے جس کا مقصد نئے دور میں دیہی سڑکوں کی ترقی میں حاصل کردہ کامیابیوں اور وژن کو متعارف کرانا اور چینی تجربے کا اشتراک ہے۔

جمعہ کو جاری کردہ اس وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے اختتام تک دیہی سڑکوں کی مجموعی لمبائی 46 لاکھ کلومیٹر تک پہنچ چکی تھی جو 2013 کے مقابلے میں 21.7 فیصد زائد اور خط استوا کے گرد 115 بار چکر لگانے کے مساوی ہے۔

چین اب تک دیہی نقل و حمل کی بنیادی سہولیات کا نیٹ ورک قائم کرچکا ہے جس میں کاؤنٹی سڑکیں دیہی اور شہری علاقوں کو جوڑتی ہیں، قصبات کی سڑکیں انہیں عبور کرتی ہیں اور گاؤں کی سڑکیں گھروں اور کھیتوں کے درمیان سفری سہولت مہیا کرتی ہیں۔

وائٹ پیپر کے مطابق دیہی سڑکوں کی تعمیر و ترقی چین میں دیہی معیشت اور معاشرے کی جامع ترقی کو مستحکم تعاون فراہم کررہی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بہتر نقل و حمل نے غریب علاقوں کی معاشی و سماجی ترقی  میں طویل عرصے سے حائل رکاوٹیں دور کردی ہیں اور دیہی عوام کو ہر اعتبار سے معتدل خوشحالی کا احساس دلانے کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!