اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ڈیجیٹل تجارت میں اصلاحات اور اختراعی ترقی کا خواہش مند

چین ڈیجیٹل تجارت میں اصلاحات اور اختراعی ترقی کا خواہش مند

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ  تیسری عالمی ڈیجیٹل تجارت نمائش میں انسان نما رو بوٹس کا نمائشی علادقہ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام نے ڈیجیٹل تجارت میں توسیع کے لئے اہداف پر مشتمل اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ چین  شعبے  میں اصلاحات اور اختراعی ترقی کو فروغ د ینے کی کوشش کررہا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر سے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق چین توقع کررہا ہے کہ خدمات کی مجموعی تجارت میں ڈیجیٹل خدمات کا حصہ 2029 تک 45 فیصد جبکہ 2035 تک 50 فیصد سے زائد ہوجائے گا۔

رہنما اصول کے مطابق 2035 تک ایک منظم، محفوظ اور مئوثرڈیجیٹل تجارتی نظم ونسق نظام مکمل طور پر قائم کردیا جائے گا جو ادارہ جاتی کھلے پن میں جامع اندازمیں بہتر ہوگا۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی تجارت کو فروغ دینے کے لئے کوششیں کی جائیں گی، ڈیجیٹل خدمات کی تجارت کو بہتر بنایا جائے گا، ڈیجیٹل طور پر منظم تجارت کی معیاری ترقی کو فروغ دیا جائے گا اور ڈیجیٹل تجارت کے اداروں کو فروغ دیا جائے گا۔

ڈیجیٹل تجارت میں ادارہ جاتی کھلا پن وسیع کرنے کے لئے چین مارکیٹ تک رسائی کو آسان بنائے گا اور ڈیجیٹل شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے گا، ٹیلی مواصلات ، انٹرنیٹ اور ثقافتی صنعتوں اور دیگر شعبوں میں کھلا پن وسیع پیمانے پر منظم انداز میں ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!