بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے اعلان کیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی 30 نومبر سے یکم دسمبر تک چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 5 ویں چین وسطی ایشیا وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ماؤننگ نے مزید کہا کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مورت نورتلیوف، کرغزستان کے وزیر خارجہ کولوبائیوف زین بیک مولدوکانووچ، تاجکستان کے وزیر خارجہ سراج الدین محی الدین، ترکمانستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ راشد میردوف اور ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف چین میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
