اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور انٹرپول کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانے...

چین اور انٹرپول کا قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانے کا عزم

فرانس کے شہر لیون میں  چین کے سٹیٹ قونصلر اور عوامی تحفظ کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ (بائیں سے چھٹے) اور انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے صدر احمد ناصر الرئیسی (دائیں سے چھٹے) ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

لیون(شِنہوا)چین کے سٹیٹ قونصلر اور پبلک سکیورٹی کے وزیر وانگ شیاؤ ہونگ نے لیون میں انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (انٹرپول) کے صدر احمد ناصر الرئیسی سے ملاقات کی، جس میں فریقین نے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

قانون کے نفاذ کے کثیر جہتی لائحہ عمل میں انٹرپول کی قیادت کے لئے چین کی حمایت کی تائید کرتے ہوئے وانگ شیاؤ ہونگ نے کہا کہ چین انٹرپول کے ساتھ تزویراتی رابطے کو برقرار رکھنے، مشترکہ تعاون کا خاکہ تیار کرنے، ٹیلی کام نیٹ ورک کے ذریعے دھوکہ دہی اور سرحد پار جوا کی روک تھام، انسداد دہشت گردی، مفروروں کو واپس لانے اور اثاثوں کی بازیابی جیسے شعبوں میں عملی تعاون کو مستحکم کرنے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

چین کی دیرینہ حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے الرئیسی نے ایک چین کے اصول پر انٹرپول کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرپول قانون نافذ کرنے اور سکیورٹی کے حوالے سے چین کے ساتھ عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے اور 2026 میں ہانگ کانگ میں ہونے والی 94 ویں انٹرپول جنرل اسمبلی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

ملاقات کے دوران وانگ شیاؤ ہونگ اور انٹرپول کے سیکرٹری جنرل ویلڈیسی ارکیزا نے تعاون کے کاغذات پر دستخط کئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!