اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور امریکہ کے فوجی تعلقات کو استحکام کے لئے سنگ بنیاد...

چین اور امریکہ کے فوجی تعلقات کو استحکام کے لئے سنگ بنیاد کے طور پر کام کرنا چاہئے،ترجمان

چینی دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان عسکری روابط سے باہمی اعتماد کے قیام، غلط اندازوں سے بچائو اور خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو ایسے فوجی تعلقات استوار کرنے چاہئیں جس میں عدم تصادم، ٹھوس تعاون اور بتدریج باہمی اعتماد کو فروغ ملے۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ برابری اور احترام کی بنیاد پر اس طرح کے تعلقات مجموعی طور پر چین اور امریکہ کے استحکام کے لئے سنگ بنیاد کے طور پر کام کریں گے۔

چین۔امریکہ فوجی تعلقات کےمستقبل کے تناظر میں چینی خیالات کے حوالے سے میڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ  چین اور امریکہ کے تعلقات میں تمام نشیب و فراز کے باوجود حالیہ برسوں میں دونوں افواج نے مکالمے اور تعاون برقرار رکھا۔

ووچھیان  نے کہا کہ 2 بڑے ممالک کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو وسیع تر بھلائی ذہن میں رکھنی چاہئے اور ایک شورش زدہ دنیا میں مثبت اقدامات کرنے چاہئیں۔

آسیان وزرائے دفاع کے حالیہ اجلاس پلس میں امریکی وزیر دفاع کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی سرگرمیوں کو ‘جبری’ قرار دینے کے غلط الزام کے بارے میں میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ چین کے وزیر دفاع ڈونگ جُن نے موقع پر ہی بے بنیاد الزامات کی تردید کردی تھی۔

ووچھیان نے ڈونگ جُن کے حوالے سے کہا کہ امریکہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے بحیرہ جنوبی چین میں اشتعال انگیزی کرنے کے لئے ایک علاقائی ملک کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے جس سے علاقائی امن و استحکام کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان کارروائیوں کی بنیادی وجوہات سرد جنگ کی ذہنیت اور تسلط پسندانہ سوچ میں مضمر ہیں۔

ووچھیان نے کہا کہ چین دوستانہ مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ جھوٹ پھیلانا ، اشتعال انگیزی کرنا اور پریشانیوں کو ہوا دینا بند کرے اور غلط راستے پر مزید جانے سے گریز کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!