اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسغذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ضروری ہے:...

غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ضروری ہے: ملائشین عہدیدار

ہیڈ لائن:

غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اپنانا ضروری ہے: ملائشین عہدیدار

جھلکیاں:

دنیا اب غذائی تحفظ کو یقینی بنانے  کے لئے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کی ضرورت کو محسوس کر رہی ہے۔ اسی حوالے سے 26 نومبر کو ملائشیا میں 3 روزہ ایشیا سمارٹ فارمنگ اینڈ فوڈ سیکیورٹی کانفرنس 2024 کا آغاز ہوا۔ آئیے اس حوالے سے تفصیلات اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ کانفرنس کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): عبدالرحمٰن مامت، چیئرمین، ملائشین ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ایم ٹی ڈی سی)

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ماؤ ہے نان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بزنس ایڈمنسٹریشن، چائنہ ویسٹرن پاور انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

تفصیلی خبر:

ملائشیا کے ایک عہدیدار نے منگل کے روز بتایا  ہے کہ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور طریقے اپنانے سے ہی غذائی تحفظ کی ضمانت اور برآمدات کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ملائشین ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ایم ٹی ڈی سی) کے چیئرمین عبدالرحمٰن مامت نے ایشیا سمارٹ فارمنگ اینڈ فوڈ سیکیورٹی کانفرنس 2024  کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے سے نہ صرف ملائشیا کی اپنی غذائی ضروریات پوری ہوں گی بلکہ اس سے برآمدات میں بھی اضافہ ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): عبدالرحمٰن مامت، چیئرمین، ملائشین ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ کارپوریشن (ایم ٹی ڈی سی)

” ایم ٹی ڈی سی کواس اہم تقریب کی مشترکہ میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ تقریب زرعی ٹیکنالوجی میں جدت لانے، تعاون کے فروغ کے علاوہ دور حاضراور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پائیدار حل تلاش کرنے کا ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔”

26 نومبرکو شروع ہونے والی یہ کانفرنس 28 نومبر تک جاری رہے گی۔ اس سال اس کانفرنس کا عنوان ”ایک صحت مند قوم کے لئے کیمیائی نقصانات سے پاک زرعی طریقے” رکھا گیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ کانفرنس بیرون ملک سے زرعی کاروباروں کی شرکت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں اور شرکا کی توجہ کا مرکز بن سکے گی۔

کانفرنس میں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والی چینی کمپنی چائنہ ویسٹرن پاور انڈسٹریل کو آپریشن لمیٹڈ شرکت کر رہی ہے۔ یہ کمپنی زرعی علاقوں کے لئے پاور گرڈز سمیت دیگر تکنیکی حل پیش کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ماؤ ہے نان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، بزنس ایڈمنسٹریشن، چائنہ ویسٹرن پاور انڈسٹریل کمپنی لمیٹڈ

” ملائشیا میں پام آئل کی کاشت اور چنبیلی کے کھیت اس وقت پاور گرڈز سے منسلک نہیں ہیں۔ ایسی صورتحال میں توانائی کی طلب اور رسد پوری کرنے کے لئےہم علاقائی مائیکرو گرڈ ٹیکنالوجی استعمال کر سکتے ہیں۔ملائشیا کو توقع ہے کہ چین سے حاصل ہونے والی مزید نئی ٹیکنالوجیز اور قابل تجدید توانائی کی اختراعات ملک میں متعارف کرائی جائیں گی۔”

سیلانگر، ملائشیا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!