ہیڈ لائن:
دوستی کے رشتے کو مستحکم کرنے میں دیو قامت پانڈوں کا اہم کردار ہے: ملائشین شہریوں کی رائے
جھلکیاں:
ملائشیا میں چین سے لائے گئے پانڈوں کی جوڑی کو دونوں ملکوں میں دوستی اور خیرسگالی کی علامت سمجھا جاتا ہے ۔ آئیے اس حوالے سے اس ویڈیو میں تفصیل جانتے ہیں۔
شوٹنگ ٹائم: 22 نومبر 2024/ فائل
ڈیٹ لائن: 27 نومبر 2024
دورانیہ: 52 سیکنڈ
مقام: کوالالمپور
درجہ بندی: معاشرہ
شاٹ لسٹ:
1۔ پانڈوں کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ایو آئی مائی، مقامی شہری
3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نور الواحدہ انسائرہ، مقامی شہری
4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (ملائی): نور الفاتحہ رسائیکن، مقامی شہری
تفصیلی خبر:
چین سے لائے گئے دیو قامت پانڈوں کی مشہور جوڑی ”شنگ شنگ اور لیانگ لیانگ” گزشتہ 10 سال سے ملائشیا میں رہ رہی ہے۔گزشتہ دہائیوں میں ان بڑے پانڈوں نے چین اور ملائشیا کے درمیان خیرسگالی اور دوستی کے فروغ کے سفیر کا کردار ادا کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): ایو آئی مائی، مقامی شہری
” میں یہاں ملائشیا میں چین کے قومی خزانے کو دیکھ کر بہت خوش ہوں۔جب سے یہ پانڈے یہاں پہنچے ہیں ، نہ صرف مقامی لوگ انہیں دیکھنے آتے ہیں بلکہ دیگر ممالک سے بھی سیاح یہاں سیر کے لئے آتے ہیں۔ملائشیا کی معیشت زیادہ خوشحال ہو سکتی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کےفروغ کا سلسلہ جاری رہے گا۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): نور الواحدہ انسائرہ، مقامی شہری
” یہ کس قدر نرم اور کتنے پیارے ہیں۔ پانڈا ‘سفیر’ ملائیشیا اور چین کے درمیان دوستی کے رشتہ کو مزید مضبوط کر سکتے ہیں، اس لئے میرا خیال ہے کہ یہ ایک شاندار بات ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (ملایا): نور الفاتحہ رسائیکن، مقامی شہری
” میں بہت خوش ہوں کیونکہ مجھے ان پانڈوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔
یہ ملائشیا اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے بہت اچھےہیں۔”
کوالالمپور سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link