ہیڈلائن:
ٹیکساس: رنگ برنگی روشنیوں سےمزین جنگل نما میلےمیں چینی لوک فنکاروں کےشاندار مظاہرے
جھلکیاں:
"تیان یو لائٹس فیسٹیول” امریکہ کی ریاست ٹیکساس کےشہر ڈلاس کے مضافاتی علاقے گرینڈ پریری میں جاری ہے۔میلےمیں چینی سرکس کے کرتب دکھانے والوں اور لوک فنکاروں کی جانب سے شاندار مظاہرےبھی پیش کئے جارہے ہیں۔ تفصیل کے لئے وڈیو دیکھئے
شاٹ لسٹ:
1- لائٹس فیسٹیول کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
"تیان یو لائٹس فیسٹیول” امریکہ کی ریاست ٹیکساس کےشہر ڈیلاس کے مضافاتی علاقے گرینڈ پریری میں منعقد کیا جارہا ہے۔
8 نومبر 2024سےشروع ہونے والی یہ تقریب 18 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔
میلےمیں چینی سرکس کے کرتب دکھانے والوں اور لوک فنکاروں کی جانب سے رات کے وقت مظاہروں کےساتھ شاندار روشنی سے مزین آرٹ کی تنصیبات بھی پیش کی جا رہی ہیں۔
شرکاء میلے میں 19اقسام کے متاثر کن مناظر سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
ان مناظر میں دھات، ریشمی کپڑے اور ایل ای ڈی کی روشنیوں سے بنی بڑی لالٹینوں کے مجسمے شامل ہیں۔
یہ میلہ مہمانوں کو جادوئی سفر کی دعوت دیتا ہے جہاں کوڈا نام کے 7 سالہ بچے کی جدودجہد کی کہانی دکھائی گئی ہے۔
اس کہانی میں یہ بچہ پیرو کے کیبالوکوشا کےمتحرک برساتی جنگل کی تلاش کرتا ہے۔
میلہ کوڈا کےخوابوں اور خیالات سےمزین جادوئی عناصر کےساتھ نباتات اور جانوروں کی شاندار نمائش بھی پیش کی جارہی ہے۔”
ڈیلاس، امریکہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link