اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپی ٹی آئی احتجاج میں حصہ لینے والے سیاسی کارکن، عوام قوم...

پی ٹی آئی احتجاج میں حصہ لینے والے سیاسی کارکن، عوام قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں،حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پی ٹی آئی احتجاج میں حصہ لینے والے سیاسی کارکنوں، عوام کو قوم کے ماتھے کا جھومر قرار دیتے ہوئے مظاہرین کیخلاف طاقت کے بدترین استعمال پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے استعفے، واقعے کی تحقیقات کیلئے بااعتمادعدالتی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ 26نومبر کو اسلام آباد میں آمرانہ رویہ اختیار کیاگیا، لوگوں میں بہت غم و غصہ ہے،

میں پوچھنا چاہتاں ہوں کہ حکومت نے جوکچھ کیا ہے یہ کس قانون، کس آئین اور کس ضابطے کے تحت کیا؟۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں حکومت تو فارم 47کی ہے لیکن کہنے کو ہی سہی جمہوری نظام تو موجود ہے نا؟، آئین موجود ہے، آئین میں انسانی حقوق موجود ہیں، جمہوری و سیاسی آزادیاں موجود ہیں، ہر سیاسی کارکن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنی آواز بلند کرسکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر سیاسی جماعت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ احتجاج اور مظاہرہ کرسکتی ہے لیکن حکمران طبقہ یہ چاہتا ہے کہ وہ سیاسی کارکنوں کیلئے پورے ملک کو نوگوایریا بنادے اور جب احتجاج کیلئے لوگ کھڑے ہوں تو ان پر گولیاں چلادی جائیں۔

انہوں نے کہاکہ شیلنگ بھی کیوں کی جائے؟ لاٹھی چارج بھی کیوں کیا جائے؟ لیکن یہ تو گولیاں چلا، گاڑیاں جلا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنے خون خرابے کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے، جب وہ انسانی جانوں کا تحفظ نہیں کرسکے؟ تو ان کا اس عہدے پر رہنے کاکوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بااعتماد عدالتی کمیشن قائم کر کے واقعے کی تحقیقات کراکے حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہ میڈیا کا گلا بند کرکے آپ اپنی مرضی کی چیزیں نہیں چلائی جاسکتیں، آج کے زمانے میں آپ لوگوں کو پابند یا سوچ پر پہرے نہیں بٹھاسکتے۔

انہوں نے پی ٹی آئی احتجاج میں حصہ لینے والے سیاسی کارکنوں اور عوام کو قوم کے ماتھ جھومر قرار دیتے ہوئے کہاکہ احتجاج میں حصہ لینے والے ان تمام سیاسی کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو جگہ جگہ رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن کسی ایک پارٹی نہیں بلکہ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، یہ بڑی مشکل سے تیار ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آمرانہ طرز حکومت ہو، جہاں لوگوں کی آوازیں بند کی جارہی ہوں، جہاں لوگوں کو سیاسی عمل سے دور کرنے کی کوششیں کی جاتی ہوں، جہاں جمہوریت پر قدغن لگائی جاتی ہو، وہاں اگر ایک سیاسی کارکن تمام خطرات کے باوجود سڑک پر نکلتا ہے تو وہ پوری قوم کے ماتھے کا جھومر ہے، پی ٹی آئی کارکنان نے ثابت کیا کہ عوام کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!