پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین ، انڈونیشیا کی افواج آفات سے بچاؤ کی پہلی مشترکہ مشقیں...

چین ، انڈونیشیا کی افواج آفات سے بچاؤ کی پہلی مشترکہ مشقیں کریں گی

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کمانڈ نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب بحریہ اور فضائیہ کی معمول کی تربیت  کا اہتمام کیا۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین اور انڈونیشیا کی افواج انڈونیشیا میں نومبر کے آخر سے دسمبر کے اوائل تک انسانی امداد اور آفات سے بچاؤ   کی مشترکہ مشقیں کریں گی۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے  جمعرات کے روزکہا کہ دونوں افواج کے درمیان اتفاق رائے کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے جنوبی تھیٹر کمانڈ کے فوجی پیسیفک گاروڈا-2024 مشترکہ ایچ اے ڈی آرمشقوں میں حصہ لیں گے جو دونوں فریقوں کے درمیان اس نوعیت کی پہلی مشقیں ہیں۔

وو نے کہا کہ اس دوران دونوں فریقوں کے بری، بحریہ اور فضائیہ کے دستے تلاش اور سراغ لگانے، طبی علاج، اہلکاروں کے انخلا اور آباد کاری، نیوکلیئرو بائیولوجیکل اورکیمیائی  تحفظ اور پیراشوٹ کی ترسیل سے متعلق مشقیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین اور انڈونیشیا کی افواج نے حالیہ برسوں میں قریبی اعلیٰ سطح کے روابط کو برقرار رکھا ہے اور تعاون کے مختلف شعبوں میں مفید نتائج حاصل کئے ہیں۔

وو نے کہا کہ اگلے سال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرچین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر فوجی تبادلوں کو مزید مستحکم کرنے اور دفاعی مکالمے کے نظام کو بہتر بنانے کی خاطر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!