پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلاطالوی سیاستدانوں،سائنسدانوں کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ...

اطالوی سیاستدانوں،سائنسدانوں کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ تعاون پر زور

اٹلی کے شہر نیپلز میں13ویں چین-اٹلی سائنس،ٹیکنالوجی،انوویشن ویک کا منظر-(شِنہوا)

نیپلز(شِنہوا)اطالوی سیاستدانوں اور ماہرین نے موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی تخلیقی جدت میں چین کے ساتھ مزید تعاون پر زور دیا ہے۔

اٹلی کی وزیر جامعات اور تحقیق اینا ماریا برنینی نے 13ویں چین-اٹلی سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن ویک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنسی و تخلیقی جدت میں تعاون ہمیشہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تزویراتی شراکت داری آگے بڑھانے میں اہم محرک رہا ہے۔

اطالوی وزیر نے فریقین پر زور دیا کہ وہ اپنی متعلقہ قوتیں بروئے کار لائیں، مذاکرات اور تبادلوں میں اضافہ کریں اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔

برنینی نے شِنہوا کو بتایا کہ اٹلی چینی یونیورسٹیوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کے بجائے اچھے اقدامات پیش کر کے سائنس وٹیکنالوجی پر مبنی تعاون بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔

نیپلز میں سٹی آف سائنس کے صدر ریکارڈو ولاری نے سائنس و ٹیکنالوجی پر مبنی تعاون میں چین اور اٹلی کی دیرینہ کوششوں کو اجاگر کیا۔انہوں  نے کہا کہ دونوں ملک سالانہ انوویشن ویک کے دوران ہر سال تقریباً 10 معاہدے کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اس سال انوویشن ویک 26 سے 28 نومبر تک ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!