اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجوا اور فراڈ میں ملوث 240 مشتبہ افراد کمبوڈیا سےچین واپس بھیج...

جوا اور فراڈ میں ملوث 240 مشتبہ افراد کمبوڈیا سےچین واپس بھیج د ئیے گئے

چینی پولیس افسران مشتبہ ملزمان کو چارٹر فلائٹ کے ذریعے چین لے جارہے ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کے حکام نے کہاہے کہ کمبوڈیا سےسرحد پار جوااور فراڈ میں ملوث ہونے کے شبہ پر 240 چینی شہریوں کو دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کے نتیجے میں واپس چین بھیج دیا گیا ہے۔

وزارت عوامی تحفظ  نے جمعرات کو ایک بیان میں بتا یا کہ 3 چارٹرڈ پروازیں مشتبہ افراد کو لے کر چین کے شمالی صوبہ شنشی کے تھائی یوآن ہوائی اڈے پر اتریں۔

یہ مشتبہ افراد ان 500 سے زائد چینی شہریوں میں شامل ہیں جو حالیہ دنوں میں کمبوڈین پولیس کی جانب سے نوم پن میں جوا اور فراڈ کے  کمپاؤنڈ کے خلاف کارروائی کے دوران پکڑے گئے۔توقع ہے کہ ان  مشتبہ افراد کو مرحلہ وار وطن واپس بھیجا جائے گا۔

اس کے نتیجے میں مختلف قومیتوں کے سینکڑوں مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

یہ کارروائی رواں سال دونوں ممالک کے درمیان وطن واپسی کی دوسری ایسی کوشش ہے۔

قبل ازیں اپریل میں ہونے والے پہلے تعاون کے دوران 680 سے زائد چینی شہریوں کو جوا اور فراڈ میں ملوث ہونے کے شبے میں چین واپس بھیجا گیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!