آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان ہوبارٹ میں منعقدہ2024 آسٹر یلیا-چین اقتصادی تعاون فورم سے خطاب کررہے ہیں۔(شِنہوا)
کینبرا (شِنہوا) چین کی معیشت پر تفصیلی بحث و تجزیے کے لئے ایک اہم آسٹریلوی فورم 24 ویں سالانہ چائنہ اپ ڈیٹ نے چین کی توانائی کی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیاہے جس میں ممتاز تعلیمی ماہرین، پالیسی سازوں اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی۔
کینبرا میں آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کالج آف ایشیا اینڈ پیسیفک کی جانب سے پیش کردہ فورم میں شرکاء نے "چین میں عظیم توانائی کی تبدیلی” کے موضوع پر اپنی تازہ ترین تحقیق پیش کی۔
آسٹریلیا میں چین کے سفیر شیاؤ چھیان نے فورم میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان ماحول دوست معیشت، توانائی کی منتقلی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے شعبوں میں وسیع پیمانے پر تعاون کے امکانات موجود ہیں، دونوں ممالک کو عملی تعاون کے لئے نئے ترقیاتی مراکز بنانے کی ضرورت ہے جس سے چین اور آسٹریلیا کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
فورم کے بیان میں کہا گیا کہ چین کی توانائی کی تبدیلی مختلف حکمت عملیوں پر مشتمل ہےجن میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری، کم اخراج والی ٹیکنالوجیز کی ترقی اور اخراج پر مزید سخت پالیسی ضوابط شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ فورم کا مقصد چین میں توانائی کی تبدیلی کو گہرا کرنے کے لئے نئے مواقع اور چیلنجز کی نشاندہی کرنا اور بہت زیادہ ضروری بین الاقوامی توانائی کے تعاون کے لئے کام کرنا تھا ۔
