اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین سرحد پار سفر کی سہولت جاری رکھے گا، وزارت خارجہ

چین سرحد پار سفر کی سہولت جاری رکھے گا، وزارت خارجہ

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خود مختارعلاقے میں چھاپ چھل شی بے خود مختارکاؤنٹی کی دولاتا بندرگاہ پر پولیس افسران گاڑیوں کو سرحد پار کرنے میں رہنمائی کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین سرحد پار سفر کی سہولت فراہم کرنا جاری رکھے گا اور تمام ممالک کے لوگوں کو اس کی مختلف نوعیت کی کشش کا تجربہ کرنے اور اس کے ترقیاتی فوائد میں حصہ لینے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔

ماؤ نے یہ بات ایک حالیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان سے غیر ملکی سیاحوں میں چین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ملک کے ویزا۔فری سفری اقدامات میں توسیع سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے گزشتہ برس کے اختتام سے اب تک 38 ممالک کے لئے ویزا استثنیٰ کے اقدامات کئے ہیں اور اب 25 ممالک کے ساتھ جامع باہمی ویزا استثنیٰ اقدامات لاگو ہیں ۔ اس کے علاوہ چین میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے کام اور زندگی کو زیادہ آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ بیجنگ، شنگھائی اور گوانگ ڈونگ جیسے چینی شہروں اور صوبوں نے اپنی موبائل ادائیگی، بینک کارڈ اور نقد خدمات کے ساتھ ساتھ ایسی خدمات بہتر کی ہیں جو غیر ملکی سیاحوں کے لئے آن لائن خریداری اور نقل و حمل میں سہولت مہیا کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی ٹیلی کام آپریٹرز نے غیر ملکی خدمات کو بہتر بنایا ہے اور غیر ملکی سیاحوں کے لئے ملک میں 5 جی نیٹ ورکس تک رسائی مزید آسان بنانے کے بارے میں نئے پیکیجزمتعارف کئے ہیں ۔ مختلف چینی شہروں میں انتظامی حکام نے خصوصی، ایک چھت تلے تمام خدمات مہیا کرنا شروع کی ہیں جس سے غیر ملکی اپنے کام اور رہائشی اجازت نامے زیادہ آسانی سے حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین دنیا بھر کے لوگوں کو اس کی کشش کا تجربہ کرنے اور ترقی کے فوائد میں حصہ لینے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!