چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی سپین کے بادشاہ فلپ ششم سے میڈرڈ میں ملاقات کررہے ہیں- (شِنہوا)
میڈرڈ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لے جی نے سپین کے خیرسگالی سرکاری دورے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے چینی عزم کا اظہار کیا۔
چین کی قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی نے اپنے 5 روزہ دورے میں میڈرڈ میں ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم اور ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچز سمیت ہسپانوی سینیٹ کے صدر پیڈرو رولان اور ہسپانوی کانگریس آف ڈپٹیز کی سپیکر فرانسینا آرمینگول سے ملاقاتیں کیں۔
ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم سے ملاقات کے دوران ژاؤ لے جی نے انہیں چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے نیک خواہشات کاپیغام پہنچایا اور کہا کہ 2018 میں صدر شی جن پھنگ نے سپین کا کامیاب سرکاری دورہ کیا جس سے دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا۔
ژاؤلے جی نے مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ چین سپین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی کو مستحکم کرنے ، ایک دوسرے کے مفادات کے احترام کو برقرار رکھنے ، تعاون کی نئی کامیابیوں کے حصول اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے لئے پرعزم ہے ۔
اس موقع پر ہسپانوی بادشاہ نے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان قریبی تبادلوں اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں مسلسل اضافے کواجاگر کرتے ہوئے ژاؤلے جی سے کہا کہ وہ صدر شی جن پھنگ کو ان کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کریں۔
ہسپانوی بادشاہ نے کہا کہ اگلے سال چین سپین جامع تزویراتی شراکت داری کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جائے گی، سپین چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری، نئی توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت، تعلیم اور ایک دوسرے کی زبانوں کے فروغ جیسے شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرے گا، جس سے ان کے تعلقات کے فروغ میں تیزی آئے گی۔
ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچز کے ساتھ ملاقات کے دوران ژاؤلے جی نے کہا کہ سپین یورپ میں چین کا ایک اہم تزویراتی شراکت دارہے۔ چین سپین کے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے اور اپنی دوستی کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے اور تعاون بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔
پیڈرو سانچز نے کہا کہ سپین ایک چین پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے تجارت، برقی گاڑیوں، زرعی مصنوعات، ثقافت اور کھیلوں جیسے شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا۔
ہسپانوی سینیٹ کے صدر پیڈرو رولان اور ہسپانوی کانگریس آف ڈپٹیز کی سپیکر فرانسینا آرمینگول سے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے ژاؤلے جی نے کہا کہ قانون ساز اداروں کے مابین تبادلے بین الریاستی تعلقات کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ژاؤ لے جی نے بارسلونا کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے کاتالونیا کی علاقائی حکومت کے صدر سلواڈور ایلا سے ملاقات کی اور وہاں چینی کار ساز کمپنی چیری اور اس کے ہسپانوی پارٹنر ایبرو کے قائم کردہ مشترکہ منصوبے کا دورہ کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link