پیر, جولائی 28, 2025
انٹرنیشنلچین کا مغربی کنارے کے کیمپوں میں فلسطینی بچوں کے لئے سردی...

چین کا مغربی کنارے کے کیمپوں میں فلسطینی بچوں کے لئے سردی کے سامان کاعطیہ

غزہ کے علاقے خان یونس میں فلسطینی بچے پانی تقسیم کرنے والی گاڑی سے بوتلیں بھر کراپنے گھروں کو لے جارہے ہیں-(شِنہوا)

رملہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی علاقے تلکرم میں 2 پناہ گزین کیمپوں میں عطیات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کا مقصد فلسطینی بچوں میں چین سے ملنے والا موسم سرما کا سامان تقسیم کرنا تھا۔

عوامی جمہوریہ چین کے دفتر نے یہ سامان فلسطینیوں کی ایک غیر منافع بخش تنظیم محمود عباس فاؤنڈیشن کے ذریعے فلسطینی ریاست کو عطیہ کیا۔

دفتر کے سربراہ زینگ جی شن نے تقریب کے دوران کہا کہ چین فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی میں ان کی بھرپور حمایت کرتا ہے، فلسطین کے لئے ہمیشہ انصاف کی آواز بلند کرتا آیا ہے اور فلسطین کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرتا رہا ہے۔

زینگ جی شن نے کہا کہ دفتر مسلسل کئی سالوں سے فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کو سامان عطیہ کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلکرم کے پناہ گزین کیمپوں کے بچوں میں گرم کپڑوں کی تقسیم  دوستی کا ٹھوس اظہار ہے، جو فلسطینی عوام کے ساتھ چین کی یکجہتی کا مظہر ہے۔

تقریب کے دوران فلسطین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ چین کی جانب سے امدادی سامان عطیہ کرنے سے مقامی افراد بہت متاثر ہوئے ہیں، اس سے فلسطینی عوام کے لئے چین کی بھرپور حمایت اور بے لوث مدد کی عکاسی ہوتی ہے۔

تلکرم کیمپ میں 12 سالہ طحٰہ اوفیح نے شِنہوا کو بتایا کہ ان کا گھر اور کیمپ کی سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’آج ہمارے پاس چین کی جانب سے تحفے ہیں اور میں بہت خوش ہوں‘‘۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!