اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین سماجی ترسیل کے اخراجات کو مزید کم کرنے کے لئے کوشاں

چین سماجی ترسیل کے اخراجات کو مزید کم کرنے کے لئے کوشاں

چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغورخود مختار علاقے کاشغر پریفیکچر کے  لاجسٹکس سنٹر میں ایک کارکن مشینری کے ذریعے برآمد شدہ سامان منتقل کررہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین 2027 تک سماجی ترسیل کے اخراجات کم کرکے جی ڈی پی کے 13.5 فیصد تک لانے کا خواہاں ہے کیونکہ ملک معاشی کارکردگی کو بہتر بنانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے جنرل دفاتر کی طرف سے جاری کردہ منصوبے میں کہا گیا ہے کہ 2027 تک ملک سامان کی نقل و حمل کے ذرائع کو مزید بہتر بنانے اور قومی ترسیل کے مرکزی نظام اور ترسیلی خدمات کے جدید نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کی توقع رکھتا ہے۔

اس مقصد کے لئے ریلوے اور سڑک کے ذریعے مال برداری کے اہم شعبوں میں اصلاحات کو آگے بڑھانے، ترسیلی اعدادوشمار کے کھلے پن اور باہمی رابطے کو فروغ دینے، جدید سپلائی چین کے قیام میں تیزی لانے اور جدید تجارتی ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔

چین بڑے پیمانے پر اجناس کی نقل و حمل کو بہتر بنائے گا۔ بین الاقوامی سپلائی چین کو مضبوط کرے گا اور جدید ترسیل کے معروف کاروباری اداروں کو فروغ دے گا۔

منصوبے کے مطابق چین-یورپ مال بردار ریل  کے اوقات کار اور گنجائش مقرر کرنے کے طریقہ کار کو جدید کیا جائے گا۔

چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق 2024 کی پہلی3 سہ ماہیوں میں چین کے سماجی ترسیلی اخراجات 134کھرب یوآن (تقریباً 18کھرب 60ارب امریکی ڈالر) تھے  اور جی ڈی پی میں لاجسٹکس اخراجات کا تناسب 14.1 فیصد تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!