اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانوزیراعظم کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

وزیراعظم کا ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس

 وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی گھڑی میں ملائیشین عوام کیساتھ کھڑے ہیں،ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات دنیا کو لپیٹ میں لے رہے ہیں،روکنے کیلئے دنیا کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہونگے۔

جاری بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا دیرینہ دوست اور برادر ممالک ہیں، ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم پاکستان کے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان ملائیشیا کی عوام کو تنہاء نہیں چھوڑے گا، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائیوں کی مدد کریں گے۔وزیراعظم نے سیلاب سے30 ہزار سے زائد متاثرہ افرادسے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں،ماحولیاتی تبدیلی روکنے کیلئے دنیا کو متحد ہو کر اقدامات کرنا ہوں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!