لبنان کے شہر نبی شیت میں اسرائیلی فضائی حملوں سے ہونے والے نقصانات دیکھے جاسکتے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے لبنان اور اسرائیل کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھی ہے اور وہ متعلقہ فریقین کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے منگل کو اعلان تھا کہ اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے لبنان میں جنگ بندی کی منظوری دے دی ہے جبکہ لبنانی حکومت نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ترجمان ماؤننگ نے بدھ کے روز اس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے لبنان اور اسرائیل کی صورتحال پر گہری نگاہ رکھی ہوئی ہے اور وہ تمام فریقین پر مسلسل زور دیتا رہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عملدرآمد کریں۔
ماؤ نے کہا کہ چین ان تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے جو کشیدگی میں کمی اور قیام امن میں معاون ہوں، اس لئے متعلقہ فریقین کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ماؤ نے مزید کہا کہ چین کا ماننا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی نہ ہونا مشرق وسطیٰ میں جاری افراتفری کی بنیادی وجہ ہے، تمام فریقین کو غزہ میں فوری اور دیرپا جنگ بندی میں پیشرفت کے لئے مل کر کام کرنا چا ہئے۔
