پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کی موبائل فون کی ترسیلات میں اکتوبر کے دوران 1.8 فیصد...

چین کی موبائل فون کی ترسیلات میں اکتوبر کے دوران 1.8 فیصد اضافہ

چین کے شمالی صوبہ ہیبے کی گوان تاؤ کاؤنٹی میں ایک ملازم سیل فون کے ذریعے ایک چکن فارم کی بریڈنگ صورت حال  کا جائزہ لے رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی موبائل فون کی ترسیلات اکتوبر 2024 میں گزشتہ سال کی نسبت 1.8 فیصد بڑھ کر2 کروڑ 96 لاکھ 70 ہزاریونٹس سے زائد ہو گئیں۔

وزارت صنعت و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ماتحت تحقیقی ادارےچائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشنز ٹیکنالوجی (سی اے آئی سی ٹی) نے بتایا کہ اکتوبر کی ترسیلات میں  5 جی موبائل فونز کا حصہ 90.1 فیصد رہا جو 2 کروڑ67 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچا اور یہ گزشتہ سال کی نسبت 1.1 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے 10 ماہ میں سیل فون کی کل ترسیلات گزشتہ سال کی نسبت 8.9 فیصد بڑھ کر25 کروڑیونٹس تک پہنچ گئیں۔

مقامی برانڈز نے اکتوبر میں چین کی موبائل فون مارکیٹ پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھی جہاں ان کی ترسیلات میں 30.2 فیصد کا اضافہ ہوا اور یہ تقریباً2 کروڑ 34 لاکھ 60 ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔

سی اے آئی سی ٹی نے مزید بتایا کہ اکتوبر میں مقامی مارکیٹ میں 37 نئے ماڈلز متعارف ہوئے جو مارکیٹ میں آنے والے تمام نئے ماڈلز کا حصہ تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!