چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں ایک شاپنگ مال پر لوگ ”618” شاپنگ فیسٹول کے اشتہاری سلوگن کے پاس سے گزر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کی سرکردہ تشہیری کمپنیوں اور سرکاری اداروں نے 2024 کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں ٹھوس ترقی کی۔
سٹیٹ ایڈمنسٹریشن فار مارکیٹ ریگولیشن کےاعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران 857 سرکردہ تشہیری کمپنیوں اور سرکاری اداروں کی آمدن تقریباً 11 کھرب 30 ارب یوآن(تقریباً 156ارب 97 کروڑ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد زائد ہے۔
انٹرنیٹ پر کمپنیوں اور سرکاری اداروں کی تشہیری آمدن میں گزشتہ سال سے 15.4 فیصد بہتری سے تیز تر اضافہ ہوا۔
رویتی ذرائع ابلاغ اپنے تشہیری کاروبار کی ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کر رہے ہیں۔ریڈیو،ٹیلی ویژن اور اخبارات کے ذریعے نمائندگی کرنے والے سرکاری اداروں نے جنوری سے ستمبر تک انٹرنیٹ پر 2ارب 37 کروڑ یوآن کی آمدن حاصل کی جو گزشتہ سال سے 75 فیصد زائد ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تشہیری کمپنیوں کے لئے منڈی کے حالات میں مسلسل بہتری آئی ہے جس سے ان کے ترقیاتی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
