اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانڈی آئی خان، پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام...

ڈی آئی خان، پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی پر دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنا دیا

پنجاب پولیس نے ڈی آئی خا ن سرحدی چوکی پر خوارجی دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں رات گئے سرحدی چوکی لکھانی پر 25سے 30خوارجی دہشت گردوں نے اچانک حملہ کردیا جسے پولیس جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے خوارجی دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ، ہینڈ گرنیڈ سمیت بھاری اسلحہ کا استعمال کیا، پولیس جوانوں نے تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے خوارجی دہشت گردوں کی نشاندہی کی اور مشین اور مارٹر گنز سے فوری جوابی کارروائی کی۔ترجمان کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ جوابی کارروائی میں خوارجی دہشت گرد فرار ہونے پر مجبور ہوگئے جبکہ موثر جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!